ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو: مراٹھی زبان کے لئے پرادھیکار تو تولوزبان کے لئے بھی پرادھیکار چاہئے : کانگریس لیڈر ہری پرساد

منگلورو: مراٹھی زبان کے لئے پرادھیکار تو تولوزبان کے لئے بھی پرادھیکار چاہئے : کانگریس لیڈر ہری پرساد

Sun, 29 Nov 2020 17:52:27    S.O. News Service

منگلورو:29؍نومبر(ایس اؤ نیوز) ریاستی حکومت مراٹھی زبان کی ترقی کے لئے مراٹھی پرادھیکار (اتھارٹی) بنا سکتی ہے تو پھر تولو زبان کے لئے بھی ایک پرادھیکار بناسکتی ہے، یہ بات کانگریس لیڈر بی کے ہری پرساد نے کہی۔

منگلورو میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے ہری پرساد نے کہاکہ ریاست کی بی جے پی حکومت مراٹھی زبان کے لئے خصوصی طورپر اتھارٹی کی تشکیل کی تیاری میں ہے ، اگر وزیر اعلیٰ مراٹھی زبان کے لئے ایک پرادھیکار بنا رہے ہیں تو ہماری تولو زبان کے لئے بھی ایک پرادھیکار بنانا  چاہئے۔ کیونکہ تولو زبان کی اپنی ایک خاص اہمیت ہے، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کیوں نہیں غور کرسکتے ۔ کنڑا زبان اور تولو کو بڑے بھائی کے طورپر یاد کرتےہیں، کیا وزیر اعلیٰ کو تولوزبان نظر نہیں آرہی ہے، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کو غورکرنے کاہری پرساد نے مطالبہ کیا۔ اس موقع پر سریش شٹی ، عبدالرووف، ششی دھر ہیگڈےوغیرہ موجود تھے۔


Share: